: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی کے جسولہ وہار میٹرو اسٹیشن پر پر اتوار کو ایک ڈرون گرگیا، جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے اس روٹ پر میٹرو خدمات بند کردی گئیں ۔ اتوار دوپہر میں تقریبا تین بجے کے آس پاس ڈرون میٹرو اسٹیشن پر گر گیا تھا۔ پولیس نے جب ڈرون کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ وہ ایک دواساز کمپنی کا ڈرون ہے ۔ اس سے کچھ دوا کے سیمپل بھیجے جارہے تھے ۔ حالانکہ اب اس روٹ پر پھرسے میٹرو خدمات شروع ہوگئی ہیں ۔ اس حادثہ کے بعد
سیکورٹی وجوہات سے جسولہ وہار شاہین باغ میٹرو اسٹیشن سے بوٹینیکل گارڈن کے درمیان خدمات متاثر رہیں۔ حالانکہ ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ مجینٹا لائن پر خدمات نارمل ہوگئی ہیں' وہیں اس واقعہ کے سلسلہ میں دہلی پولیس نے کہا کہ دواساز کمپنی سے ڈرون کے بارے میں جانکاری لی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی ڈرون کو اڑانے کی اجازت کے بارے میں بی جانکاری لی جائے گی ۔ ڈرون کے میٹرو روٹ پر گرنے سے میٹرو خدمات متاثر ہوئیں۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔